ڈئیر سر!
سر! میرے والد صاحب کا شناختی کارڈ بلاک ہو گیا
اس بناء پر۔
میرے والد صاحب کی پیدائش مشرقی پاکستان
جو اب موجودہ(بنگلہ دیش) ہے کی ہے۔
ہمارے پاس تقریباً ڈاکومنٹس موجود ہیں سوائے ری۔پارٹیشن پیپر کے۔
ریپارٹیشن پیپر نہ ہونے کےوجوہات!
مشرقی پاکستان میں ہنگامہ شروع ہوگیا تھا۔ جس سے میری فیملی جان بچا کے مغربی۔
پاکستان ہجرت کر آئے تھے۔
جو ڈاکومنٹس موجود ہیں ان کی تفصیل۔
نمبر1) پرانا شناختی کارڈ
نمبر2) کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ
نمبر3) والد والدہ اور تمام بہن بھائیوں کے شناختی کارڈ
نمبر4) والد والدہ کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ
نمبر5) ڈومیسائل پی۔آر۔نمبر۔سی
نمبر6) وٹر لسٹ
نادرہ والوں نے میرے والد صاحب کا شناختی کارڈ ری۔پارٹیشن پیپر نہ ہونے کی بنیاد پر بلاک کر دیا
ہم نے دوبارہ ویریفیکیشن کرائی جس پر انہوں نے کیس کو ڈیجیٹل امپاؤنڈ ڈکلئیر کر دیا
سر! میں آپ سے یہ مشورہ لینا چاہتا ہوں اگر قانون میں اس کیس سے متعلق کوئی گنجائش ہوتو رہنمائی فرمائیں۔
شکریہ۔۔۔
1 Comment
Gull Hassan Khan
09/09/2018
براہ مہربانی اپنے تمام کاغذات کےساتھ دفتر تشریف لائیں۔ آپکے کے کیس میں ہائیکورٹ میں رٹ فائل کرنی ہوگی۔
Write a comment: