Question :

گزارش عرض یہ ھے کہ میرا نام محمد مطہر احمد ولد محمد نزیر احمد ہے۔ میں اپنے والد کے مکان نمبر ٨٢٥ بلاک ١٨ کے گراونڈ فلورمیں رھائش پزیر ھوں۔ تقریبا ڈیرھ سال پہلے میری چھوٹی بہن حور جبین زوجہ ساجد خان نے میرے مکان کی پہلی منزل پر رھائش اختیار کی۔ چونکہ پہلی منزل بغیر کسی متعلقہ ادارے کی اجازت سے بناٰئی گئی ہے لیہزا میں نے صلہ رحمی کا مظاھرہ کر تے ھوے بجلی اور گیس کا کنکشن اپنے میٹر سے دیا۔
بجائے احسانمند ھونے کہ انھوں نے ھمیں مختلف انداز میں تنگ کر نا شروع کر دیا۔ کبھی اوپر سے کچرا پھینک دیا جا تا ھے تو کبھی گندا پانی۔ صفائی ھونے کہ بعد ان کے بچے کیچڑ لگی سائیکلیں ھمارے گھر کے عین سامنے کھڑی کر دیتے ہیں۔ غرض یہ کہ ھمیں مختلف طریقوں سے تنگ کیا جا رہا ھے۔
مورخہ ٢٦ جنوری ٢٠١٦ کو انھوں نے ایک جھوٹی درخواست تھانہ میں جمع کرائی جس میں مجھ پر سراسر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے۔
میری آپ جناب سے موئدبانہ گزارش عرض یہ ھے کہ آپ اس مسئلے کو حل کرتے ھوئے انھیں سخت تنبیہ کریں تا کہ آئندہ ھمیں تنگ نہ کیا جائے۔ ھمارے داخلی اور خارجی راستے بھی جدا ھوں تاکہ مستقبل میں بھی کوئی بدمزگی کا امکان نہ رھے۔
میں، میری بیوی اور میری بیٹی آپ کے بے حد مشکور اور ممنون ھوں گے۔

درخواست گزار
محمد مطہر احمد
ساکن٨٢٥ بلاک ١٨ سمن آباد کراچی

Answer:

Write a comment: