Question :

السلام علیکم و رحمۃ اللہ!

محترم وکیل صاحب،
میرا نام محمد ہے اور میں بہاولپور سے تعلق رکھتا ہوں۔ مجھے ایک وراثتی پلاٹ کے حوالے سے قانونی مشورہ اور ممکنہ عدالت میں دعویٰ دائر کروانے کی ضرورت ہے۔

میں نے 2020 میں ایک تین مرلہ کا پلاٹ بی بی نامی خاتون سے رجسٹری اور انتقال کے ذریعے خریدا، جس کا خسرہ نمبر 75 ہے۔ مجھے پلاٹ کا قبضہ بھی دیا گیا تھا۔ تاہم، نقشے میں جو راستہ موجود ہے، وہ آج تک مجھے نہیں دیا گیا۔ اب مدعا علیہان نے وہاں گھاس کاشت کر کے راستہ روک دیا ہے اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ میں خسرہ76 میں بیٹھا ہوں، جبکہ میری رجسٹری اور انتقال خسرہ75 کی ہے۔
پلاٹ تبادلہ شدہ ہے ۔
جس سے وہ ہمیں روک رہیں اسی کو وہ قبضہ سے کاشت کررہے ہیں
صرف ہمیں ڈراتے ہیں
میں چاہتا ہوں کہ عدالت سے رجوع کر کے اپنا قانونی راستہ حاصل کروں اور اگر ضرورت ہو تو حد براری (Demarcation) بھی کروائی جائے۔

برائے مہربانی اگر آپ اس کیس میں میری قانونی مدد کر سکتے ہوں تو مجھے اپنی فیس اور طریقہ کار سے آگاہ کریں۔
اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔

رابطہ نمبر:

ANSWER:

ہم Pak-Lawyer Associates کی جانب سے آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے پلاٹ کے تنازعے میں مکمل قانونی معاونت فراہم کر سکتے ہیں۔ آپ نے جو تفصیلات فراہم کی ہیں، اُن کی روشنی میں یہ معاملہ ملکیتی حقوق، راستے کی بندش، اور حد براری سے متعلق ہے، جس کا حل پاکستانی قوانین اور پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت عدالت کے ذریعے ممکن ہے۔

آپ نے پلاٹ خسرہ نمبر 75 میں رجسٹری اور انتقال کے ذریعے خریدا ہے اور قبضہ بھی حاصل کر چکے ہیں۔ اب اگر مدعا علیہان راستہ روک رہے ہیں یا آپ کو غلط خسرہ نمبر پر بیٹھا قرار دے کر دھمکیاں دے رہے ہیں، تو آپ کے پاس درج ذیل قانونی راستے موجود ہیں:

ممکنہ قانونی کارروائیاں:

  1. دعویٰ برائے راستہ (Right of Way) عدالت میں دائر کرنا

  2. دعویٰ برائے حد براری (Demarcation) تاکہ پلاٹ کی درست حد بندی ہو

  3. درخواست برائے حکمِ امتناعی (Stay Order) تاکہ مدعا علیہان مزید رکاوٹ نہ ڈال سکیں

  4. اگر زمین پر کاشت کے ذریعے ناجائز قبضہ کیا جا رہا ہو تو تخلیہ برائے قبضہ (Possession Recovery) کی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

ہماری قانونی خدمات:

ہم آپ کی طرف سے عدالت میں دعویٰ دائر کریں گے، متعلقہ تحصیلدار / پٹواری سے ریونیو ریکارڈ حاصل کریں گے، اور حد براری کے لیے درخواست بھی تیار کریں گے۔

فیس اور طریقہ کار:

  • ابتدائی فیس: روپے !160,000/-
    (جس میں ابتدائی مشاورت، دعویٰ کی تیاری، عدالت میں فائلنگ، اور پہلا پیشی شامل ہیں)

  • مزید اخراجات جیسے نقشہ نویسی، حد براری فیس یا نوٹس کی تعمیل وغیرہ، اصل اخراجات پر علیحدہ ہوں گے۔

ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ تمام دستیاب دستاویزات جیسے رجسٹری، انتقال، خسرہ گرداوری، اور دیگر کاغذات ساتھ لے کر آئیں تاکہ درست قانونی حکمت عملی بنائی جا سکے۔

آپ ہمارے دفتر میں ملاقات کا وقت طے کر سکتے ہیں یا اگر آپ لاہور آنے سے قاصر ہوں تو آن لائن مشاورت بھی دستیاب ہے

 

Answer:

  1. Replied Above;

Write a comment: